Services of Khuddam-ul-Hajjaj & Nazims for Hajj 2026
Apply Procedure
معاونین حج کیلئے اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار
1- سب سے پہلے NTS Web پہ Log In ہوں۔
Online Apply کریں۔
2- 1100 روپے کا چالان فارم Generate کریں۔
اس Challan Fee کو
Banking App/JazzCash/Easypaisa سے Challan Fee Pay کریں۔ یا
Bank میں Challan Fee Pay کریں۔
3- فارم Download کریں۔
4- چیک لسٹ میں موجود Surety Bond کو 100 روپے کے اشٹام پیپر پر پرنٹ کروائیں۔
اسے 17 سکیل کے دو آفیسران سے Attested کروائیں۔
5- چیک لسٹ میں موجود Medical Form اپنے متعلقہ THQ / DHQ کے OPD سے سائن & سٹیمپ کروائیں۔
6- چیک لسٹ میں موجود NOC Form اپنے متعلقہ آفیسران سے سائن & سٹیمپ کروائیں۔
7- Application Form کے ساتھ Checklist لگائیں۔
8- چیک لسٹ میں موجود تمام ڈاکومنٹس چیک لسٹ کی ترتیب سے لگائیں۔
9- تمام کاغذات کی صرف فوٹو کاپی NTS کو بھیجیں۔
10- اصل کاغذات اپنے پاس رکھیں۔
جو ٹریننگ کے دوران حج منسٹری آپ سے لے گی۔
Timeline for Apply
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ
اتوار، 30 نومبر 2025ء
تحریری ٹیسٹ کی متوقع تاریخ
اتوار، 14 دسمبر 2025ء
فزیکل ٹیسٹ کی متوقع تاریخ
جمعرات اور جمعہ، 25–26 دسمبر 2025ء
اہم ہدایات
فزیکل ٹیسٹ کے مقامات صرف اسلام آباد/راولپنڈی، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوں گے۔
تحریری یا فزیکل ٹیسٹ کے لیے کوئی اضافی موقع نہیں دیا جائے گا۔
رول نمبر سلپ جاری ہونے کے بعد فزیکل یا تحریری ٹیسٹ کے سینٹر/وینئیو کی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی۔
تمام امیدوار فارم مکمل کرتے وقت اسے احتیاط سے چیک کریں۔
امیدوار NTS Form میں اپنا ڈومیسائل اور کوٹہ صحیح طریقے سے منتخب کریں۔
امیدوار NTS ویب سائٹ www.nts.org.pk وزٹ کرتے رہیں۔
تاکہ سلیبس، رول نمبر سلپ یا کسی بھی اپڈیٹ سے آگاہ رہیں۔
تحریری اور فزیکل ٹیسٹ کے لیے الگ الگ رول نمبر سلپ جاری کی جائیں گی۔
تحریری ٹیسٹ میں 40% یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدوار ہی فزیکل ٹیسٹ کے لیے اہل ہوں گے۔
کسی بھی معلومات یا مسئلے کی صورت میں
NTS ہیلپ لائن 051-8444441 پر کال کریں یا
query@nts.org.pk پر E-mail کریں۔




















