Search This Blog

Showing posts with label Passport. Show all posts
Showing posts with label Passport. Show all posts

Wednesday, April 14, 2021

Govt Employee Passport

Govt Employee Passport
سرکاری ملازم پاسپورٹ / گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ

گورنمنٹ ملازمین ہونے کے باوجود جنہوں نے پرائیویٹ پاسپورٹ بنوایا ہوا ہے وہ محکمانہ این-او-سی کے ساتھ متعلقہ پاسپورٹ آفس سے گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ بنوا لیں۔

پہلی کیٹاگری
 وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے ہی ایکسپائر ہو گیا تھا۔
وہ اس سے بری الزمہ ہوں گے۔

(دوسری کیٹاگری (اے
وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور پاسپورٹ کی ایکسپائری مدت باقی ہے۔
وہ اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔

(دوسری کیٹاگری (بی 
وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور گورنمنٹ سروس جوائننگ کے بعد ایکسپائر ہوا۔
وہ بھی اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔ 

Documents Required
1️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان) (سفید رنگ کا) = نارمل فیس
2️⃣    شناختی کارڈ کاپی - 2 عدد
3️⃣    پرانے پاسپورٹ کے پہلے 2 پیجز کی کاپی - 2 عدد
4️⃣    میمورنڈم فارم (Memorandum Form)  
🔷     اگر ہائی سکول یے تو ہائی سکول کے ہیڈ سے ڈائری و سائن اسٹیمپ کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔
ڈی-ای-او-سیکنڈری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ (ہائی سکول ہیڈ کے سائن & اسٹیمپ بھی کافی ہیں) 
🔷    اگر مڈل سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
🔷    اگر پرائمری سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
5️⃣    اپائنٹمنٹ لیٹر کاپی - 1 عدد
6️⃣    جوائننگ لیٹر کاپی - 1 عدد

نوٹ = جب آپ پاسپورٹ آفس داخل ہوں گے تو آپ کو این-او-سی کا کہیں گے۔ تو انھیں کہیں کہ ہمارا پاسپورٹ سروس جوائننگ سے پہلے کا بنا ہوا ہے لہذا ہمارا صرف میمورنڈم فارم ہی لگنا ہے۔ اور اپائنٹمنٹ لیٹر کی کاپی ساتھ لف ہے۔ (کیونکہ اس کا ایشو بنا رہے تھے)

تیسری کیٹاگری
وہ سرکاری ملازمین جنہوں نے 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ کے بعد بنوایا ہوا ہے۔
وہ اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس اور جرمانہ کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔

Documents Required
1️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان)  (سفید رنگ کا) = نارمل فیس 
2️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان)  (گلابی رنگ کا) = فائن
3️⃣    شناختی کارڈ کاپی - 2 عدد
4️⃣    پرانے پاسپورٹ کے پہلے 2 پیجز کی کاپی - 2 عدد
5️⃣    میمورنڈم فارم (Memorandum Form) 
ان کا دوسرا لگے گا۔ جس میں آخری پوائنٹ میں مینشن ہے کہ میں نے لاعلمی کی وجہ سے پرائیوٹ پاسپورٹ بنوا لیا تھا۔اب مجھے سرکاری ملازم کا پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جائے۔
6️⃣    ایپلیکشن گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ این-او-سی کے لئے  
🔷    اگر ہائی سکول یے تو ہائی سکول کے ہیڈ سے ڈائری و سائن اسٹیمپ کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔
ڈی-ای-او-سیکنڈری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ (ہائی سکول ہیڈ کے سائن & اسٹیمپ بھی کافی ہیں) 
🔷    اگر مڈل سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
🔷    اگر پرائمری سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
7️⃣    اپائنٹمنٹ لیٹر کاپی - 1 عدد
8️⃣    جوائننگ لیٹر کاپی - 1 عدد

💠    آپ کا فارم فائنل سبمٹ ہونے کے بعد آپ کے پرانے پاسپورٹ پہ وہ اسٹیمپ لگا دیں گے۔۔۔۔۔۔۔!

نوٹ 1 = اپنے تمام سرکاری ڈاکومنٹس، اپائنٹمنٹ لیٹر،  جوائننگ لیٹر، سروس لیٹر, پے سلپ وغیرہ لازمی ساتھ رکھیں کسی وقت بھی وہ طلب کر سکتے ہیں۔

نوٹ 2 
🔷    پاسپورٹ کے لئے تصویر بنوانے، فنگر پرنٹس دینے کے بعد اگلے کاؤنٹر والے کو لازمی بتائیں کہ سرکاری پاسپورٹ بنوانا ہے اور آپ کو ایک پرنٹ آؤٹ ملے گا۔ اس میں لازمی کنفرم کر لیں کہ آپ کے پروفیشن میں گورنمنٹ ایمپلائی اندارج ہو چکا ہے۔ 
🔷    اس کے بعد والے پوائنٹس میں گورنمنٹ / سیمی گورنمنٹ ملازم والے پوائنٹ میں (ہاں) مارک ہو چکا ہے۔ 
🔷    اپنے تمام کوائف، نام اسپیلنگز، باقی بائیو ڈیٹا چیک کر لیں۔ کیونکہ اگر آپ کا فارم فائنل سبمٹ ہو گیا تو آپ کو بعد میں اپنے کوائف تبدیل کروانے کے لئے نیو فیس پے کرنا ہو گی۔ 

Fresh Govt. Employee Passport
  وہ سرکاری ملازمین جو Fresh Passport بنوانا چاہتےہیں۔
وہ اوپر د ئیے گئے طریقہ کار  کے مطابق  اپنی کنسرن اتھارٹی سے NOC  لے کر سرکاری حیثیت کا پاسپورٹ Govt. Official / Officer Passport نارمل فیس کے ساتھ بنوائیں گے۔

Govt. Employee Passport Clarification

Challan Form

Voluntary / Retiring Pension of Govt Servants

Voluntary / Retiring Pension  of Govt Servants