Search This Blog

Showing posts with label Tour. Show all posts
Showing posts with label Tour. Show all posts

Wednesday, July 8, 2026

Khaira Gali to Dunga Gali Pipeline Track

 Khaira Gali to Dunga Gali Pipeline Track

Khaira Gali to Ayubia Pipeline Track

Khaira Gali Forest Track

Ayubia Pipeline Track

Khaira Gali Pipeline Track

Pipeline Track



خیرا گلی سے ڈونگا گلی پائپ لائن ٹریک 

خیرا گلی تا ایوبیہ پائپ لائن ٹریک

ایوبیہ پائپ لائن ٹریک  

خیرا گلی پائپ لائن ٹریک

خیرا گلی فارسٹ ٹریک

فطرت کے سنگ ایک یادگار سفر 


مری سے ایبٹ آباد کو جاتے ہوئے خیرا گلی سے ایک راستہ دائیں ہاتھ نکلتا ہے۔ 

روڈ پر دائیں جانب ایک چھوٹے سے بورڈ سے بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

جو دو تین کلومیٹر کے بعد پائپ لائن ٹریک کے نکتہ آغاز تک جاتا ہے۔


یہ ٹریک خیرا گلی سے شروع ہوتا ہے۔ 

جو گھنے جنگلات اور پہاڑی ڈھلوانوں سے ہوتا ہوا ایوبیہ کے علاقے پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ 

ٹریک تقریباً 6 کلومیٹر لمبا ہے۔

اس ٹریک کو مکمل کرنے میں معمول کی رفتار سے تقریباً 2-3 گھنٹے لگتے ہیں۔


بلند پہاڑوں کے ساتھ ساتھ اک آسان راستہ والا ٹریک، 

ٹریک کے ایک طرف اونچے اور سرسبز پہاڑ تو دوسری طرف گہری وادیاں، آسمان کی بلندیوں کو چھوتے چیڑ، دیودار، اوک (بلوط) کے قدیم درخت، بہتے جھرنے و آبشاریں، پرندوں کی چہکاریں، صاف ستھری اور سکون بخشتی ٹھنڈی ہوا کے مُدھر جھونکے، انواع و اقسام کے رنگ برنگے پھول، خُوشنما و خُوبصورت رنگ برنگی تتلیاں، سرسبزو شادابی اور انسانی آمدورفت سے پاک راستہ ہے۔


اگر آپ فطرت سے محبت کرتے ہیں، آپ پہاڑوں کی پرسکون فضاؤں کے متلاشی ہیں اور ایک ایسا ٹریک تلاش کر رہے ہیں جو نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ جسمانی طور پر بہت زیادہ تھکا دینے والا بھی نہ ہو، تو خیرا گلی سے ڈونگا گلی پائپ لائن ٹریک آپ کے لیے نہایت بہترین انتخاب ہے۔ 

گلیات کے خوبصورت  پہاڑی سلسلے میں واقع یہ ٹریک سیاحوں اور ہائیکنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک جنت سے کم نہیں۔


خیرا گلی سے ڈونگا گلی کی جانب سفر کرتے ہوئے آپ کو قدرت کے مختلف رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔ 

موسم گرما میں یہاں ہر طرف ہریالی اور رنگ برنگے جنگلی پھول ہوتے ہیں، 

جبکہ موسم سرما میں برفباری کے بعد یہ پورا راستہ سفید چادر میں لپٹا ہوا کسی خوابناک منظر کی مانند نظر آتا ہے۔


گلیات کے دلکش پہاڑی سلسلے میں واقع ایوبیہ فارسٹ ٹریک ایک ایسا راستہ ہے جو نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے بلکہ یہ ایک تاریخی اہمیت بھی رکھتا ہے۔ 

یہ ٹریک سیاحوں، ہائیکنگ کے شوقین افراد اور قدرت کے متلاشیوں کے لیے ایک مثالی مقام ہے۔


پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں کے سفر کے دوران، بہت کم ایسے راستے ملتے ہیں جو تاریخ، انجینئرنگ اور قدرتی حسن کا ایسا حسین امتزاج پیش کرتے ہیں جیسا کہ 

ایوبیہ فارسٹ ٹریک یہ راستہ، جو خیرا گلی سے ایوبیہ تک پھیلا ہوا ہے، جدید سیاحوں کے لیے ایک خفیہ خزانے کی حیثیت رکھتا ہے۔




پائپ لائن ٹریک کی تاریخ  

ایوبیہ فارسٹ ٹریک کا قیام محض سیاحت کے لیے نہیں تھا، بلکہ اس کی جڑیں برطانوی نوآبادیاتی دور میں پیوست ہیں۔ 

یہ راستہ دراصل اس دور کی ایک اہم آبی فراہمی کی لائن (پائپ لائن) کے اوپر تعمیر کیا گیا تھا۔ 

جس کا مقصد مری اور نواحی علاقوں میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنانا تھا۔ 

آج، یہی پائپ لائن کا راستہ ایک سرسبز و شاداب "نیچرل ٹریل" (Natural Trail) میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جو ہائیکنگ کے شوقین افراد کو ایک منفرد تاریخی تجربہ فراہم کرتا ہے۔




ٹریک کی نمایاں خصوصیات: 

ایوبیہ فارسٹ ٹریک اپنی کئی وجوہات کی بنا پر منفرد ہے:

 

ٹھنڈی ہوا اور خاموشی:    یہاں کی فضا میں ایک عجیب سی تازگی اور سکون ہے۔ پرندوں کی چہچہاہٹ اور درختوں سے ٹکراتی ٹھنڈی ہوا آپ کی تھکن کو پلک جھپکتے میں دور کر دیتی ہے۔


قدرتی مناظر:    ٹریک کے ایک طرف اونچے اور سرسبز پہاڑ ہیں اور دوسری طرف گہری وادیاں۔ 

راستے میں آپ کو چیڑ، دیودار اور اوک (بلوط) کے قدیم درخت دیکھنے کو ملیں گے۔ 


قدرتی تنوع:    ٹریک کے دونوں اطراف دیودار، چیڑ اور بلوط کے قدیم درخت موجود ہیں۔ 

موسم کے لحاظ سے، یہ پورا راستہ کبھی گھنی دھند میں لپٹا ہوتا ہے تو کبھی دھوپ کی کرنیں درختوں کے درمیان سے چھن کر زمین پر ایک طلسماتی منظر پیش کرتی ہیں۔ 


جنگلی حیات اور نباتات:    یہ راستہ دیودار، چیڑ اور بلوط کے قدیم درختوں سے ڈھکا ہوا ہے، جو اسے ایک ٹھنڈا اور پرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں۔


آسان راستہ:    یہ ٹریک نسبتاً ہموار ہے، جس میں چڑھائی اور اترائی بہت کم ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ بچے، بوڑھے اور فیملیز اسے آسانی سے طے کر سکتے ہیں۔ 


آسان رسائی:    اس ٹریک کی خاص بات یہ ہے کہ یہ زیادہ مشکل یا انتہائی بلندی والا راستہ نہیں ہے، اس لیے یہ عام سیاحوں اور فیمیلیز کے لیے بھی موزوں ہے۔ 


مشکل کی سطح:    یہ ٹریک اپنی ہموار ساخت کی بدولت "آسان سے درمیانی" (Easy to Moderate) زمرے میں آتا ہے۔

اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں ڈھلوانوں اور چڑھائیوں کا تناسب بہت متوازن ہے، جو اسے تجربہ کار ہائیکرز کے ساتھ ساتھ فیملیز کے لیے بھی ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔ 


مسافت:    خیرا گلی سے شروع ہونے والا یہ ٹریک ایوبیہ پر اختتام پذیر ہوتا ہے، جس کی کل لمبائی 6 کلومیٹر ہے۔


اختتامیہ:    خیرا گلی سے ایوبیہ تک کا یہ فارسٹ ٹریک 6 کلومیٹر طویل سفر محض ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خودشناسی اور قدرت کے قریب ہونے کا ایک نام ہے۔ 

یہ راستہ ان لوگوں کے لیے ایک بہترین تجربہ ہے جو پرہجوم مقامات سے دور، فطرت کے سکوت میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ 

خیرا گلی سے ایوبیہ تک کا یہ فارسٹ ٹریک صرف ایک راستے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا سفر ہے جو آپ کو برطانوی دور کے انجینئرنگ کے شاہکاروں اور فطرت کے حسین امتزاج سے متعارف کرواتا ہے۔ 

اگر آپ گلیات جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اس تاریخی راستے پر ہائیکنگ آپ کے سفر کو یادگار بنا سکتی ہے۔




نوعیت:    پائپ لائن ٹریک قدرت اور تاریخ کا ایک حسین امتزاج ہے، جو برطانوی دورمیں بچھائی گئی پانی کی پائپ لائن کے ساتھ ساتھ گزرتا ہے۔ 

آغاز:    یہ ٹریک خیرا گلی سے شروع ہوتا ہے۔ 

اختتام:    ڈونگا گلی تک جاتا ہے۔ 

بلندی میں اضافہ:    تقریباً 85 سے 110 میٹر (تقریباً 279 سے 364 فٹ) کے درمیان ہوتا ہے۔ اس قدرتی ٹریک کی زیادہ سے زیادہ بلندی تقریباً 7,700 سے 8,200 فٹ تک جاتی ہے۔ 

مسافت:    اس ٹریک کی لمبائی تقریباً 6 کلومیٹر ہے۔ 

وقت:    اس ٹریک کو مکمل کرنے میں معمول کی رفتار سے تقریباً 2-3 گھنٹے لگتے ہیں۔ 

مشکل کی سطح:    یہ ٹریک نسبتاً ہموار ہے جس میں چڑھائی اور اترائی بہت کم ہے، اس لیے یہ ہر عمر کے افراد اور فیملیز کے لیے نہایت موزوں ہے۔ 

قدرتی مناظر:    اس راستے کے ایک طرف اونچے اور سرسبز پہاڑ جبکہ دوسری طرف گہری وادیاں ہیں۔ ٹریک کے دوران چیڑ، دیودار اور اوک (بلوط) کے قدیم درخت دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 

موسمیاتی خصوصیات:    موسمِ گرما میں یہاں ہر طرف ہریالی اور جنگلی پھول ہوتے ہیں، جبکہ موسمِ سرما میں برفباری کے بعد یہ راستہ سفید چادر اوڑھ  ہے۔




ضروری ہدایات:

ٹریک پر جانے کے لئے مناسب چیزیں لازمی ساتھ رکھیں۔ 


مناسب جوتے:    اگرچہ راستہ ہموار ہے، لیکن ہائیکنگ کے لیے آرام دہ جوتے (Joggers/Sneakers) ضرور پہنیں۔


پانی اور ہلکا ناشتہ:    ٹریک کے دوران کھانے پینے کی کوئی دکان میسر نہیں، اس لیے اپنے ساتھ پانی کی بوتل، بسکٹ، پھل، کھجور، خشک خوبانی، خشک میوہ جات ضرور رکھیں۔


چھتری اور برساتی:    پہاڑوں پر موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے۔ لہذا اپنے ساتھ چھتری / برساتی لازمی رکھیں۔ 


صفائی کا خیال:    گلیات ایک خوبصورت قدرتی اثاثہ ہیں۔ براہ کرم کوڑا کرکٹ یہاں مت پھینکیں اور ٹریک کو صاف ستھرا رکھیں۔


مکمل تفصیل Video Link کی مدد سے حاصل کر سکتے ہیں۔


Wednesday, July 1, 2026

Burj Patriata trek Butterfly Track

Burj Patriata Trek

Butterfly Track

Burj Patriata hiking trek

Burj Patriata Hiking trail



Burj Patriata Trek        (برج پتریاٹہ ٹریک)

Butterfly Trek                (بٹر فلائی ٹریک)

The Burj Patriata Trek also known as the Butterfly Track

برج پتریاٹہ ٹریک

برج پتریاٹہ ٹریک، بٹر فلائی ٹریک

کوٹلی ستیاں، مری کے گاؤں برج سے

پتریاٹہ ہل اسٹیشن،مری تک

8 کلومیٹر یک طرفہ ہائیکنگ ٹریک مکمل جیپ ٹریک ہے۔


اسلام آباد سے لہتراڑ روڈ (Lehtrar Road) کے ذریعے

گاڑی/بائیک پر برج گاؤں پہنچنے میں

تقریباً ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگتے ہیں۔


برج پتریاٹہ ٹریک، مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے گاؤں برج کے چھوٹے سے بازار برج  سے

تقریباً ایک کلومیٹر آگے پھوفنڈی گاؤں سے شروع ہوتا ہے۔


پتریاٹہ ٹاپ، چئیرلفٹ پوائنٹ، نیومری پر

اختتام پذیر ہوتا ہے۔


چیڑ کے سر سبز و شاداب و گھنے درختوں سے مہکتے سر سبز و شاداب ٹریک کو خُوشنما و رنگین پھولوں، خُوشنما تتلیوں، کوئل کی کُوک، پرندوں کی چہچہاہٹ، قدرتی چشموں و دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے

بآسانی 2-3 گھنٹے میں ٹریک کیا جا سکتا۔


واپسی پر ڈھلوانی ٹریک کے سبب ٹریک بالکل آسان ہو جاتا۔


برج پتریاٹہ ٹریک بٹر فلائی ٹریک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

کیونکہ تمام ٹریک پہ جابجا خوبصورت، دلکش، خُوشنما و رنگین تتلیاں آپ کے ساتھ محوِ سفر رہتیں۔


کوئل کی کُوک ٹریک کے ابتداء سے ٹریک کے اختتام تک آپ کے ساتھ مسلسل محوِ سفر رہتی ہے۔

جون، جولائی، اگست، ستمبر میں امبر کی آوارہ و شوخ ٹولیوں کے ساتھ آفتاب کی آنکھ مچولی سے دھوپ و خُنک چھاؤں کا خوبصورت امتزاج آپ کے ساتھ محوِ سفر رہتا ہے۔


Burj Patriata Trek

The Burj Patriata Trek also known as the Butterfly Track

is a scenic, moderate 6 to 9 km hiking route in the Kotli Sattian/Murree region.


Starting from Burj village,

it winds through a dense, lush pine forest to the Patriata Top,

taking roughly 2 to 3 hours to complete.


Starting Point: Burj Bazar, near Kotli Sattian

(approx. 70 km / 2 hours drive from Islamabad)

Ending Point: Patriata Top / Chairlift Point (New Murree)


Distance: 6 km to 8.5 km (one-way)


Elevation Gain: ~440 m to 750 m


Difficulty: Moderate (well-defined, abandoned jeep track with an initial 30-minute incline)


Phofandi Top & Waterfall: Located roughly 30 minutes to an hour into the hike,

serving as an excellent resting spot.


Flora: As you ascend, the terrain transforms into a spectacular forest of Cedrus Deodara (the National Tree of Pakistan).


Scenic Views: On clear days, the ridge offers breathtaking views of the

Kashmir and Murree hills.


Best Time to Go: July to September,

when the hills are vibrantly lush green.


Camping: The midway points of the trek provide excellent grounds

if you want to break the trip into an overnight or weekend camp.


Essentials: Wear sturdy trail shoes,

carry at least 2 liters of water per person,

and bring layered clothing as mountain weather can be unpredictable.


مکمل تفصیل Video Link کی مدد سے حاصل کر سکتے ہیں۔


Monday, June 29, 2026

Saif-ul-Maluk Lake Saif-ul-Maluk Lake Complete Track

Saif-ul-Maluk Lake

Saif-ul-Maluk Lake Complete Track

Saif-ul-Malook Lake

Jheel Saif-ul-Malook 



بادِ صبا کے مُدھر جھونکوں کا رُومانس❣️

ہوا کے دوش پہ بکھرتی ریشمی شبنمی بوندیں

کا رومانس❣️

گھنگور سیاہ بادلوں کا رُومانس❣️

ملکہ پربت کا رُومانس بڑھاتا❣️

سیف الملوک کے رُومانس کو مزید بڑھا دیتا❣️

امر کر دیتا❣️



جھیل سیف الملوک

زیادہ تر لوگ جسٹ مشرق والی سائیڈ سے ہی ہی واپس آ جاتے ہیں

لیکن اس کا اصل حسن و رعنائی جنوب والی سائیڈ پر ہے۔

جوں جوں آپ جنوب کی سمت آپ چلتے جاتے ہیں

ملکہ پربت کے چرنوں کے قریب ہوتے جاتے ہیں

ملکہ پربت کے جوں جوں قریب جاتے جائیں

قدرتی حسن کی دلاویزیاں مزید نکھرتی ہیں


بارش

ڈریزلنگ

ملکہ پربت کے آنگن میں

مسحور کرتا جھیل سیف الملوک کا در

پتھر پر ٹیک لگائے

چائے کی چسکئیاں

زندگی کےپلوں کو سقوط کر دیتیں

ایک ایک گھونٹ رگ و پے میں سرایت کرکے روح کو شگفتگی و تروتازگی بکھیردیتا

نوسٹلجئیا

کو جب بھی محسوس کیاجائے

وجود ملکہ پربت کے آنگن میں محسوس ہوتا



جھیل سیف الملوک

اصل حسن و رومانویت

جولائی اگست میں ہوتی

جب ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوتی

برف کی چادر ہٹ چکی ہوتی

اگر ساتھ بوندا باندی ہوجائے تو ان میچ ایبل

اس سے پہلے 3 ٹور کیےتھے

گزشتہ اگست میں بوندا باندی رہی

تو آوارگی کا اصل لطف آیا

اصل حسن جھیل کی جنوب آوارگی میں ہے


میری لائف کی سب سے مسحور کن شب

سیف الملوک کے کنارے 12-13 برس پہلے⛺ میں گزری شب 

چودھویں رات

پہاڑوں پر بکھری برف

نکھری چندھیانے والی چاندنی

جھیل کا چاند کی اور لپکتا پانی

سیاہ آسمان پر بکھرے جھلملاتے ستارے

مسحور کرکے سحر زدہ کر کے کوئی اور ہی کیفیت تھی۔



مکمل تفصیل Video Link کی مدد سے حاصل کر سکتے ہیں۔


Tuesday, April 14, 2026

Queen of Rasul hiking trek

Queen of Rasul hiking trek

Queen of Rasul hiking

Chamkon valley

Hiking & Trekking Adventure




Queen of Rasul Hiking Trek Situated within Foothills of Salt Range in Chamkon Valley Scenic Area of Jalalpur Sharif, Pind Dadan Khan, Jhelum.

while Travelling on Jhelum, Pind Dadan Khan Road a Link Road leads to Chamkon Valley near Jalalpur Sharif.

کوئین آف رسول

کسی رُومانوی لمحے میں جب گھر سے دُور ایک غیر ملکی انجنیئرنے پتھر کوٹھی رسول سے مغربی سمت دیکھا۔ تو اُسے دُور دریا کے اس پار پہاڑوں کی ایسی ساخت دکھائی دی جیسے ایک عورت خوابیدہ پڑی ہو۔ اس نے اسے کوئین آف رسول کا نام دے دیا اور پھر یہ نام امر ہو گیا۔۔۔!


Queen of Rasul Hiking Trek in Chamkon Valley is a Scenic beauty, hilly terrain, green landscapes, scenic area located near Jalalpur Sharif in Pind Dadan Khan tehsil Jhelum District of Punjab, Pakistan.


Situated in the foothills of the Salt Range,

providing a hilly, scenic landscape.

it is known for its natural landscapes.

The area is recognized as a local landmark for its beautiful terrain.

Wednesday, December 31, 2025

Tilla Jogian Hiking Trek from Dhok Bidder

Tilla Jogian Hiking Trek via Dhok Bidder

Tilla Jogian Hiking Trail via Dhok Bidder

Tilla Jogian Hiking Trek



Tilla Jogian Hiking Trek via Dhok Bidder, Jhelum

Amazing, Tuff & Unforgettable Hiking Adventure for Adventurous Hiking Trek Lovers.

Tilla Jogian Hiking Trek offers a Scenic, Spiritual, and Historical Trek in Pakistan's Salt Range.

Encounter Old Ruins, Enjoy Fresh Air & Connect with Nature.

Tilla Jogian rewarding Hikers with Stunning Views & Ancient Ruins of a Hindu Monastic Complex.

Ancient Hindu Temples, a Site for Gorakhnath and Guru Nanak, used by Mughals & Inspiring Poets like Waris Shah.

Panoramic Views of Valleys & Hills

Golden Light at Dawn / Dusk.

Tuff, Steep, Rocky Hiking Trek

Rocky Terrain, Steep Sections, Ideal for Experienced Hikers

Peaceful, Less Crowded, Great for Reflection & Photography



Tilla Jogian Hiking Trek via Dhok Bidder, Jhelum Starts from Govt. Primary School Dhok Bidder, Jhelum.

Dhok Bidder to Tilla Jogian is Approximately 13 Km Track

It is Most Tuff Track of Tilla Jogian Tracks.

Approximate 3.5 Hours Continues Hiking

Much Tuff, Steep, Rocky Track with not clear Tracking Sign Just Random Paths.



Tilla Jogian Trails Varying in difficulty, often Accessed via Rohtas Fort or Sangui, but Tuffsest Hicking Track via Dhok Bidder because much Steep & Rocky Hicking Track only you can reach Tilla Jogian by trekking but other trails suitable for both hikers and Off-Road Bikers seeking Nature and Cultural Immersion.



The Journey involves Traversing Rocky Paths, Leading to Serene Spots ideal for Meditation, particularly Beautiful at Sunrise/Sunset.

While Trekking Carry Water, Fruits, Dry Fruits, Refreshment, Meal or you have with options to buy Refreshments, water & fruit from locals along the way, making it a Memorable Adventure for History Buffs & Nature Lovers.

Sunday, January 12, 2025

Babusar Top, Naran, Kaghan, Lulusar Lake,

Babusar Top / Babusar Pass

Lulusar Lake

Naran Kaghan



بابوسر درہ یا بابو سر پاس یا بابوسر ٹاپ 

سطح سمندر سے13,691 فٹ (4,173 میٹر) کی بلندی پر واقع ہے۔


بابوسر درہ خیبر پختونخواہ کو گلگت بلتستان سے ملاتا ہے۔

بابوسر ٹاپ وادی کاغان کا سب سے اونچا مقام ہے۔

بابوسر پاس ناران سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

بابوسر پاس پاکستان کا ایک پہاڑی درہ ہے جو 150 کلومیٹر (93 میل) طویل وادی کاغان کے شمال میں ہے، جو اسے ٹھک نالہ کے ذریعے شاہراہ قراقرم (KKH) پر چلاس سے ملاتا ہے۔


بابو سر ٹاپ نہایت ہی پرفضا مقام ہے۔ 

جہاں موسم گرما میں بھی دھندلکا سا چھایا رہتا ہے۔ سرد خوشگوار ہوا کے جھونکے آپ کو مسحور کرتے ہیں۔

موسم سرما میں بابو سر ٹاپ کئی کئی فٹ سے لدا رہتا ہے۔

بابو سر ٹاپ جون سے اکتوبر تک سیاحوں کے لئے اوپن ہوتا ہے۔




لولوسر جھیل / لولوسر لئیک

لولوسر جھیل سطح سمندر سے 11,200 فٹ (3,410 میٹر) کی بلندی پر N35.0804 E73.9266 پر واقع ہے۔


لفظ "سر" کا مطلب پشتو میں "ٹاپ یا چوٹی" ہے۔ 

دراصل لولوسر ان پہاڑوں کا نام ہے جو جھیل پر مشتمل ہے۔ اسی مناسبت سے اسے لولوسر جھیل کہا جاتا ہے۔ 


لولوسر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں وادی ناران کے قریب جھیل ہے۔ 

یہ جھیل ناران سے 48 کلومیٹر دور ناران بابوسر روڈ پر واقع ہے۔


یہ جھیل دریائے کنہار کا بنیادی ذریعہ ہے، جو پوری وادی کاغان میں جالکھنڈ، وادی ناران، کاغان، جرید، پارس اور بالاکوٹ سے گزرتی ہے۔ 

یہاں تک کہ یہ دریائے جہلم میں شامل ہو جاتی ہے۔


SSB 30% Revised 2026

SSB 30% Revised 2026 Revised SSB 30% of Revised Basic Pay Scale 2026 Social Security Benefits 30% 2026 SSB 30% Revised 2026  Revised SSB 30%...