Qiwai Waterfall to Siri Paye Meadows
شوگراں سری پائے میڈوز شمالی پاکستان میں وادی کاغان میں واقع انتہائی دلکش و دلفریب میڈو ہے۔
پائے میڈوز شوگراں کی سطح سے 2800 میٹر کی بلندی پر نہاہت دلکش و دلفریب میڈو ہے۔
وادی شوگراں شمالی پاکستان میں ایک دلکشں و دلفریب وادی ہے۔
جو شمالی پاکستان میں خیبرپختونخوا میں بالائی کاغان ویلی پر ایک سرسبز و شاداب مرتفع پر واقع ہے۔
شوگران سطح سمندر سے 2,362 میٹر (7,749 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔
کاغان ویلی سے گزرتے ہوئے جیسے ہی آپ کیوائی کے مقام پر پہنچتے ہیں۔
وہاں کیوائی واٹر فال نہایت دلکش و دلفریب واٹرفال ہے۔
چونکہ سرئی پائے میڈوز آف روڈ ہے۔ لہذا آپ کو واٹرفال سے ہی پہاڑوں کی فئیریز(جیپ) 5500-6000 روپے میں مل جائے گی۔
مئی تا اکتوبر نہایت ہی سر سبز و شادابی کے لحاظ سے دلفریب و مسحورکن موسم ہوتا ہے۔
کیونکہ باقی مہینوں میں یہ تمام علاقے سفید مخملی چادر اوڑھے ہوتے ہیں۔
نہایت ہی دلفریب و بلند و بالا درختوں کی اوٹ سے پگڈنڈی نما جیپ ٹریک سفر کی رومانیت کو چارچاند لگا دیتا ہے۔
پہاڑوں کی فئیری کے ہچکولوں کے ساتھ ساتھ آپ اردگرد کے دلفریب مناظر سے محظوظ ہوتے رہتے ہیں۔
بادلوں کا آپ کے اردگرد مںڈلانا، کبھی بادل آپ کو چھو کر گزریں گے اور کبھی آپ بادلوں سے بھی اوپر محو سفر۔۔۔۔۔
جیسے ہی آپ پائے میڈوز پہنچتے ہیں۔
سرد ہوا کے دلفریب و خوش کن جھونکے و امبر بانہیں پھیلائے آپ کا خوش دلی سے استقبال کرتے ہیں۔
پائے میڈوز کے سحر میں مسحور ہو کر آپ کٹی پتنگ کی مانند اڑتے ہی جاتے ہیں۔
پائے میڈوز کے پاس کی نہایت ہی دلفریب مکڑا پیک سر اٹھائے ہوئے آپ کو سلام کہتی ہے۔
مکڑا چوٹی کی اونچائی 3885 میٹر (12,746 فٹ) ہے۔
پائے میڈوز سے 4-5 گھنٹے کا مکڑا پئیک تک کا رومانوی ٹریک ہے۔
پائے میڈوز کو الوداع کہتے ہوئے آپ واپسی پر
شوگراں ویلی میں رک کر اسے وزٹ کر لیں۔
شوگراں ویلی سے کیوائی واٹر فال واپسی پر
یخ بستہ و مسحورکن کیوائی واٹر فال میں پاؤں رکھ کرلنچ انجوائے کریں۔
میڈوز کی تمام تھکن اسی دوران رفو ہو جائے گی۔