Babusar Top / Babusar Pass
Lulusar Lake
Naran Kaghan
بابوسر درہ یا بابو سر پاس یا بابوسر ٹاپ
سطح سمندر سے13,691 فٹ (4,173 میٹر) کی بلندی پر واقع ہے۔
بابوسر درہ خیبر پختونخواہ کو گلگت بلتستان سے ملاتا ہے۔
بابوسر ٹاپ وادی کاغان کا سب سے اونچا مقام ہے۔
بابوسر پاس ناران سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
بابوسر پاس پاکستان کا ایک پہاڑی درہ ہے جو 150 کلومیٹر (93 میل) طویل وادی کاغان کے شمال میں ہے، جو اسے ٹھک نالہ کے ذریعے شاہراہ قراقرم (KKH) پر چلاس سے ملاتا ہے۔
بابو سر ٹاپ نہایت ہی پرفضا مقام ہے۔
جہاں موسم گرما میں بھی دھندلکا سا چھایا رہتا ہے۔ سرد خوشگوار ہوا کے جھونکے آپ کو مسحور کرتے ہیں۔
موسم سرما میں بابو سر ٹاپ کئی کئی فٹ سے لدا رہتا ہے۔
بابو سر ٹاپ جون سے اکتوبر تک سیاحوں کے لئے اوپن ہوتا ہے۔
لولوسر جھیل / لولوسر لئیک
لولوسر جھیل سطح سمندر سے 11,200 فٹ (3,410 میٹر) کی بلندی پر N35.0804 E73.9266 پر واقع ہے۔
لفظ "سر" کا مطلب پشتو میں "ٹاپ یا چوٹی" ہے۔
دراصل لولوسر ان پہاڑوں کا نام ہے جو جھیل پر مشتمل ہے۔ اسی مناسبت سے اسے لولوسر جھیل کہا جاتا ہے۔
لولوسر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں وادی ناران کے قریب جھیل ہے۔
یہ جھیل ناران سے 48 کلومیٹر دور ناران بابوسر روڈ پر واقع ہے۔
یہ جھیل دریائے کنہار کا بنیادی ذریعہ ہے، جو پوری وادی کاغان میں جالکھنڈ، وادی ناران، کاغان، جرید، پارس اور بالاکوٹ سے گزرتی ہے۔
یہاں تک کہ یہ دریائے جہلم میں شامل ہو جاتی ہے۔
No comments:
Post a Comment