Search This Blog

Wednesday, April 28, 2021

وہ تمھارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو

 "وہ تمھارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو"


’’سورة البقرة‘‘ کی اس آیت مبارکہ


﴿هُنَّ لِباسٌ لَكُم وَأَنتُم لِباسٌ لَهُنَّ ﴿١٨٧﴾

’’وہ تمھارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ہو۔‘‘


میاں بیوی کے رشتے کے لئے ایک جہاں آباد ہے۔۔۔۔۔۔!


اس ازدواجی رشتہ کے کینوس پر بکھرے اسکیچ میں حقیقت کے رنگ بکھیرنے والے بھی ہم ہی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔!


کینوس ہمارے پاس ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔!

اور رنگ بھی ہمارے پاس۔۔۔۔۔۔!


یہ ہم پر منحصر ہے کہ اس اسکیچ کو ایسے ہی رہنے دینا۔۔۔۔۔۔۔!


اس میں سیاہی بکھیرنی یا پیار، انسیت، محبت، کئیر، اعتماد، شائستہ لہجے کے گلئیٹرز سے اس کینوس کو اچھوتا، دلفریب، خوشنما، خوش کُن و مسحور بنانا یے۔۔۔۔۔۔!


چھوٹی چھوٹی باتوں سے بہت کچھ حقیقی خوش نما رنگ ڈھالے جاسکتے۔۔۔۔۔۔!

فقط تھوڑی سی کئیر سے۔۔۔۔۔۔!

اپنی انانیت کےخول سے نکل کر اگر اس کو نصف بہتر تسلیم کر لیا جائے۔۔۔۔۔۔!


اگر اس لباس کو اپنی خوش نصیبی و خوش قسمتی تصور کر لیا جائے تو۔۔۔۔۔۔!


یہ سب کچھ ایکدم سے چٹکی بجاتے نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔!

اس کے لئے برسوں کی کڑی تپسیا چاہیے ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔!


ہاں کچھ لوگ ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں۔ 

کہ جن کی کیمسٹری فقط چند دن کی رفاقت سے اتنی گہری و پختہ ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔!

ان کے بانڈز ایسے مل جاتے ہیں۔ جیسے وہ ازلوں سے فقط ایک دوسرے کے لئے ہی ڈھالے گئے تھے۔۔۔۔۔۔!


جب ہم اپنی انانیت کے خول سے نکل کر اس بات کو کنسیڈر کر لیں گے۔ 

کہ اس نے مجھے بھی تو میری تمام خامیوں سمیت قبول کر لیا ہے۔ 

تو میں کیوں اس کی زات کو اس کی تمام خامیوں کے ساتھ تسلیم نہیں کر رہا۔۔۔۔۔۔!


اس رشتے میں ایک دوسرے کے لئے بہت زیادہ لچک کا ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔!

جب ایک غصہ کر رہا ہو، چیخ چلا رہا ہو تو دوسرے کو اس وقت خامشی کا روپ دھار لینا چاہیے۔۔۔۔۔۔!


بعض اوقات اگلا غلط بھی ہوتا ہے۔ 

لیکن ہمارے اس وقت آگے سے چیخنے چلانے کے بجائے خامشی سادھے رہنے سے یا اپنی پوزیشن واضح کر دینے سے اس شخص پر اس کا بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔!


ہاں یہ بھی ہے کہ بعض اوقات ایسے موقعوں پر ہماری دی جانے والی ہر وضاحت ہمارے منہ پر مار دی جاتی ہے۔ 

لیکن ہماری اس وقت کی خامشی اس پر گہری چھاپ ضرور ڈال دیتی ہے۔۔۔۔۔۔!


جب ہم چاہ رہے ہوتے ہیں دوسرا بھی بولے، چیخے چلائے۔۔۔۔۔۔۔

کچھ وقت کے بعد اس کو لازمی اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے وہ آپ سے بے دلی سے ہی سہی معدزت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔!

یا باتوں باتوں میں آپ سے ہم کلامی کی کوشش کرتا یے۔۔۔۔۔۔!


کبھی کبھار دوسرے اینڈ پر ہمیں بالکل نظر انداز بھی کر دیا جاتا یے۔۔۔۔۔۔!

لیکن ہمارے اسی طرح کے اس کے حوالے سے روزمرہ کے کاموں کی روٹین سے اس کو اپنا یہ انداز بدلنے پر مجبور ضرور کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔!


دو مختلف مزاج، مختلف دنیاؤں کے باسی فقط 3 بول پڑھ کر ایک دھاگے میں پرو دئیے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔!


یہ رشتہ بیک وقت مضبوط و نازکی کے مابین ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔!

مضبوط ایسا کہ اس سے نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔۔۔۔۔۔!

اور نازک ایسا کہ جیسے فقط چند لفظوں سے لباس بن گیا تھا ایسے ہی فقط چند بولوں سے یہ چٹان کی مانند مضبوط رشتہ دیمک زدہ کواڑ کی مانند ایک لمحے میں زمین بوس۔۔۔۔۔۔!

سب کچھ ختم۔۔۔۔۔۔!


ایک دوسرے کی زات کو تسلیم کرن۔

اس کی خامیوں کو نظر انداز کر کے اس کی خوبیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔


آپ پر منحصر ہے۔۔۔۔۔۔!

کہ آپ اس رشتے کو مزید مضبوط، گہرا بنانا چاہتے ہیں۔

 یا اس کو تقدیر کا لکھا سمجھ کر اپنی قسمت کا رونا روتے تمام عمر بتا دیں۔۔۔۔۔۔!

No comments:

Post a Comment

Punjab Pension Gratuity Calculation New Formula 2024

Punjab New Pension Gratuity Calculation Calculator 2024 Punjab Pension Gratuity Calculation New Formula 2024 Punjab New Pension & Gr...