Search This Blog

Friday, April 23, 2021

TEACHER's E-Retirement Module

TEACHER's E-Retirement Module


Online Portal for Retirement of Teachers

Notification On Device

Retirement Notification Just on a Single Click 


♻️ E-Retirement Module


🔯 Scenario-1

Retirement at Superannuation Steps


🔯 Scenario - 1.1

Leave Preparatory To Retirement Steps 


🔯 Scenario - 2

Pre-Mature Retirement Steps 


🔯 Scenario - 2.1

Cancellation of Pre Mature Retirement

Application Steps 



⚛️ Guidelines For Stakeholders in E-Retirement Process 



❇️ For Teachers 

Attaches All Required Documents 


❇️ For Head Teachers

Verify Documents & 

Forward the same to Approving / Sanctioning Authority 


❇️ For Approving / Sanctioning Authorities

Approve / Reject Retirement Case


✔ Approves Retirement Request 


💠 Sample Notification 



شفافیت & ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجیٹل ایرا کے مطابق آٹو میشن ڈرائیو پر لانے کا ایک اور انقلابی و قابلِ صد تحسین اقدام...!

In The History of School Education Department, Punjab First Time launched the Online Portal for Retirement of Teachers.

No more bribery, No Safaris from anyone and a complete transparent system. Notification on your device. Cost to us - Zero.

TEACHER's Online Retirement

 TEACHER's Online Retirement 


♻️ Retirement


✡️ Retirement Request.

✳️ DOB:

✳️ Superannuation: 

✳️ Premature : 

✳️ Documents Attached 



✡️ Manual Retirement:


✡️ User Manual 


✡️ Retirement Rejected History 


New Tabs Added & 

Application Submission Now Properly Functional on Every Teacher's SEDHR Profile.....!

Thursday, April 22, 2021

جاگنا سحری کیلئے ہوتا ہے, یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے

جاگنا سحری کیلئے ہوتا ہے

یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے 


خوابوں کی رنگین و طلسمی دنیا میں رسمِ حنا کی تقریب میں شان سے سنگھار کی ہوئی کرسی و اسٹیج پر میرِمحفل بنے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔!

سفید سوٹ کی گریس و خوشنما قوس و قزع کے رنگوں سے مزین مہندی والا ڈوپٹہ جچ بھی کیا خوب رہا ہے۔۔۔۔۔۔!


 ہم پر پاکستانی کرنسی کے بے تحاشہ نوٹ نچھاور ہوتے نظر آتے ہیں۔ اور ہم پر وارے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔!

جن کو حاصل کرنے کے لیے ہم سحر خیزی سے سرِشام تو کبھی کبھار رات گئے تلک تگ ودو میں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔ 


ساتھ میں دوستوں و کزنز کی گیدرنگ و ہنسی مذاق سے محفل کشتِ زعفران ہو رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔!


پھر سہرا بندی کی تقریب میں شان سے دلہا کی مسند پر خوشی و انبساط سے براجمان ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔!


کافی اہتمام سے تیار ہو کر دلہا کے زرق برق و مخصوص لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔!

سلامیوں کے ساتھ ساتھ فیملی ممبرز دوست و کزنز ہم پر نوٹ نچھاور کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔!

ظاہر سی بات ہے کل کو ہم نے بھی ان کی شادی پر ایسےہی نچھاور کئے تھے۔ اسی وجہ سے وہ آج بڑھ چڑھ کر اس کام کو بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ 

کیونکہ وہ کیا مشہور کہاوت ہے کہ جتنا گڑھ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا ہوگا. (ظاہر سی بات ہے زندگی میں اتنی بڑی خوشی و برسوں کی منتوں مرادوں سے آنے والا موقع ہے تو زبان و اندازِ بیان و گفتگو و لب و لہجہ تو ویسے ہی انتہائی شیریں ہوگا) ساتھ میں ہماری طرف بھی داد طلب نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ 


چونکہ مشرقیت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دلہے میاں عموما خاموش ہوتے ہیں۔ (باتیں کرنا و خوشی و انبساط کا اظہار کرنا کچھ معیوب سمجھا جاتا ہے۔ 

حالانکہ آج ہی تو خوشی کو جی بھر کے منانے کا موقع میسر آیا۔۔۔۔۔۔۔لیکن خیر) شادی کے بعد بالکل خاموش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسی وجہ سے ہم صرف مسکرا کر ہی ان کو داد دےرہےہیں۔۔۔۔۔۔!


تحفے میں ملی خوبصورت و قیمتی گھڑی میں بار بار ٹائم دیکھتے ہیں۔ 
تاکہ سب کووقت کی اہمیت کا احساس دلا سکیں۔۔۔۔۔۔!


ہمارے بار بار کے توجہ دلاؤ نوٹس کے باوجود سب فوٹو سیشن و سلفیوںِ میں مشغول نظر آتے ہیں۔ 
البتہ کوئی منچلہ چٹکلا چھوڑ دیتا ہے کہ دولہے میاں گھڑی خوبصورت ہے اور رائیٹ ٹائم ہے۔ 
اور اتنی بھی بے چینی کس لئے بھابھی ابھی پارلر ہوں گی آپ نے وہاں پہلے پہنچ کر کیا لینا۔ 
اتنے برسوں صبر کر لیا اب کچھ منٹ اور صبر کے گھونٹ پیتے رہیں۔ 
اب مشرقیت کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے مشرقی دولہا ہونے کی وجہ سے خود کیسے کہیں کہ فوٹو سیشن و سلفیوں کا دور جلدی اختتام پزیر کریں۔

تاکہ جلدی سے گامزنِ منزل ہو کر فتح یاب ہو کر اپنی گُل و گُلِ رخ، ماہ وش، ماہ پارہ، ماہ جبین، پری تمثال و زہرہ جبین کے سنگ فتح و کامرانی کے نشے سے چور چور ہو کر
واپسی کی راہ لیں۔ 
دِلی ہنوز دور است۔۔۔۔۔۔۔۔ 
لگتا ہے ایسے ہی کسی خاص موقع پر کہا گیا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیر بار بار کی دل سے مانگی جانے والی دعا سے دلی مراد بر آتی ہے۔ 
اور اللّٰہ اللّٰہ کرکے بارات جانب منزل گامزن ہوتی ہے۔
اور ہم سب سے پہلے منزل تک پہنچنے کے متمنی و خواہش مند۔ 
جی چاہ رہا کہ ہوا کے رتھ سوار کر وہاں پہنچیں۔ 

راستے میں بارات کےساتھ لیٹ شامل ہونے والے عزیز واقارب و بہت قریبی دوست گلے لگا کر مبارکباد کے ساتھ گلے شکوے شروع کر دیتے ہیں۔ 
جس سے قافلہ کے بار بار توقف کی سبب سےہم اندر ہی اندر پیچ و تاب کھا رہے ہوتے ہیں۔ 
لیکن کیا کریں وہی مشرقیت۔۔۔۔۔۔۔
سو مجبورا چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنی پڑتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

جیسے ہی منزل قریب سےقریب تر آتی ہے۔ دل کی دھڑکنیں بے اختیار بے ترتیب ہونے لگ جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔!

خیر قصہ مختص۔۔۔۔۔۔!
جونہی ہم منزل پر پہنچتے ہیں۔ 
بارات کو ویلکم کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔!

ساتھ ہی ساتھ ہمارے کانوں میں ڈھول کی آواز مسلسل بڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔ 
ہم اس ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کانوں میں انگلی چلا کر اس آواز کو کم کرنے کی بہتیرا کوشش کرتےہیں لیکن تمام کوششیں بے کار و بے سود ثابت ہوتی ہیں۔ 
اور گھبراہٹ کےمارے کچھ سجھائی ہی نہیں دیتا کہ ہمارے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے۔ 
کچھ دیر بعد جب ہمارے ہوش و حواس اپنے ٹھکانے پر آتے ہیں تو سارا ماجرا سمجھ میں آتا ہے۔
کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ وہ ڈھول ہیں جو ہمارےارمانوں کا خون کرتےہوئے ڈنکے کی چوٹ پہ اس بات پہ کا شدومد کے ساتھ اعلان کررہے ہیں۔ 
کہ سحری کا ٹائم ہو گیا ہے سحری کر لیں۔۔۔۔۔۔!

کچھ لمحات پہلے کے میرِ محفل منہ پہ پانی کے چھینٹے مار کر ٹھنڈے پانی کا گلاس پی کر حیرت و گومگو کی کیفیت کے ساتھ کانوں میں پڑتی ڈھول کی آواز کے ساتھ سحری کے لئے دہی لینے جانبِ منزل گامزن ہیں۔۔۔۔۔۔!

Sunday, April 18, 2021

کالج برائے خواتین / گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن

 "کالج برائے خواتین" 

"گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن"


مرد چاہے جتنی بھی ایج کے ہو جائیں ان کے لئے 

"کالج فار بوائز" ہی رہتا ہے۔۔۔۔۔۔!


اس کے برعکس لڑکیاں جیسے ہی میٹرک پاس کیا خواتین ہو جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔!


 "کالج برائے خواتین" "گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن" 


وہ لڑکیاں جو بے صبری و بے تابی سے اس دن کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں 

کہ کب کالج لائف گزارنے کا سنہری موقع میسر آئے گا۔

وہ ان دنوں کو انجوائے کرنے کے سنہری سپنے بنتی رہتی ہیں۔ 

ایڈمیشن کے لئے جونہی لڑکیاں پہلے دن گھر سے خوب بن سنور کر، شاداں و فرحان نکلتی ہیں۔ 


جن کی نظریں اس کالج بورڈ پہ نہیں پڑتی۔

وہ خوشی خوشی کالج کے تمام ڈیپارٹمنٹس  و کوریڈورز، لانز میں خوشی خوشی ہرنیوں کی مانند قلانچیں بھرتیں، خراماں خراماں سُبک رو اِدھر سے اُدھر چہل قدمی کر رہی ہیں۔ 


نئی فرینڈز بنا رہی ہیں۔ 

خوش گپیاں ہانک رہی ہیں۔ 

کینٹین میں جوس، بوتلیں و سموسے، کوکیز و چائے کے کپ اڑا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔!


وہ جن کی نظر غلطی سے جیسے ہی کالج گیٹ کے عین اوپر بورڈ پر پڑتی ہے 

جس پہ جلی حروف سے لکھا ہوتا ہے 

"کالج برائے خواتین" 


تو ان کے سارے ارمان جھاگ کی طرح بیٹھ جاتے ہیں۔ 

شاید انہی موقعوں کے لئے وہ گانا بنا ہو گا۔

دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔۔۔۔۔۔!


اسی وجہ سے شاید کہا گیا ہے کہ کچھ موقعوں پہ لاعلمی ہی بہتر ہے۔ 

بار بار ان کی نظروں کے سامنے بورڈ جس پر جلی حروف میں کنداں "کالج برائے خواتین" لکھا نظر آ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔


وہ ادھر سے ادھر بے دلی سے کالج کے در و دیواروں کو یاس و امید کا مرقع بنی نگاہوں سے دیکھ رہی ہوتی ہیں۔ 


جن پہ زیادہ اثر ہوتا ہے وہ نظروں سے کالج کے کوریڈورز, ڈیپارٹمنٹس, لانز کو ناپ رہی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔


اسی سبب کلئیریکل آفس میں بھی گم سم نظر آتی ہیں اور کئی تو کسی اور ڈیپارٹمنٹ کا ایڈمیشن فارم لینے کے بجائے کسی اور ڈیپارٹمنٹ کا فارم لے آتی ہیں۔ 


ان کا بس نہیں چل رہا ہوتا ہے کہ وہ اس جگہ سے جان چھڑا کر جلدی جلدی ہوا کے رتھ پر سوار ہو کر گھر پہنچ کر سکون کی سانس لیں۔۔۔۔۔۔!


جونہی وہ گھر پہنچتی ہیں کالج فائل، ایڈمیشن فارم، ہینڈ بیگ غصے سے پٹخ دیتی ہیں۔ 

گھر والے محترمہ کے ایٹیچیوڈ کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہوتے ہیں۔ 

ہائے ہائے۔۔۔۔۔۔! 

بے چاری کو پتا نہیں کتنی مشکلوں سے فارم ملا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔

پہلا دن تھا نہ جان نہ پہچان پتا نہیں کہاں کہاں ماری ماری پھرتی رہی ہو گی۔۔۔۔۔۔

کوئی پانی کا گلاس تو لا کے دو۔۔۔۔۔۔!


وہ محترمہ غائب دماغی سے بس جی ہوں، ہاں جی، جی ہاں، ہوں ہوں میں جواب دے رہی ہیں۔۔۔۔۔۔! 


اگر کوئی بھائی غلطی سے تنگ کر لے جواب ندارد۔۔۔۔۔۔!

کہ لگتا محترمہ ابھی تک کالج کے سحر میں جکڑی ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔!


اور مارے شامت اعمال کے اگر وہ ایڈمیشن فارم بھی اٹھا کے دیکھ لیں تو فلک شگاف قہقہے۔۔۔۔۔۔!


گھر والے بھی پریشان ہوجاتے ہیں

اے لو۔۔۔۔۔۔! انہیں اب کیا ہو گیا؟ 

ایک تو یہ محترمہ چپ کا روزہ بنی بیٹھی ہیں اور ادھر یہ برخودار ہنسے چلے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔!


وہ موصوف بجائے بتانے کے بس وہ ایڈمیشن فارم باقی بہن بھائیوں کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں۔ 

اور پھر ہر طرف سے قہقہوں کے طوفان۔۔۔۔۔۔!


ایسے میں والدہ محترمہ سب کی شان میں جیسے ہی قصیدے پڑھتی ہیں۔۔۔۔۔۔! 

تو اصل بات ان کے گوش گزار کرتے ہیں۔


تب جا کہ محترمہ بھی اصل حقیقت سے آشنا ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔! 

بس پھر کیا ان بھائی صاحب کی شامت نہیں وہ آگے آگے اور۔۔۔۔۔۔!


جب موصوف کسی طرح بھی ان کے ہاتھ نہیں لگتے تو وہ رونے بیٹھ جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔!


ایک دفعہ پھر والدہ سب کی شان میں قصیدے پڑھتی ہیں اور ان محترمہ کو دلاسے دیتی ہیں کہ کوئی بات نہیں میری بچی ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل پہ نہیں لیتے۔۔۔۔۔۔!


وہ محترمہ ان منحوس لمحات کو کوس رہی ہوتی ہیں جب ان کی نظر اس بورڈ پہ پڑی تھی۔۔۔۔۔۔!


پھر کالج میں ایڈمیشن لینے کے بعد ان کی حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ بس کسی طرح اس منحوس بورڈ پہ نظر نہ پڑے۔۔۔۔۔۔!


اگر کبھی غلطی سے نظر کبھی پڑ بھی جائے تو فورا اس سے منہ موڑ لیتی ہیں۔۔۔۔۔۔!


گھر سے کلاس بنک کرنے کا منصوبہ بنا کر اور اس کو سہیلیوں کے گوشِ گزار کر کے قلبِ مطمئنہ و شاداں و فرحان سے اگلے دن جیسے ہی کالج گیٹ پر پہنچتی ہیں کالج بورڈ پر نظر پڑتے ہی یک دم ساری پلاننگ دھبڑ دھوس و مزہ کرکرا۔۔۔۔۔۔!

کئہیوں کا تو بس نہیں چلتا کہ اس منحوس بورڈ کو اکھاڑ پھینکیں اور میونسپٹی کا ٹرک اسے کہیں دور پھینک آئے۔۔۔۔۔۔!


اس کی جگہ

 "کالج فار گرلز" "لڑکیوں کا کالج" "کالج فار ٹین ایجر گرلز" "کالج فار انڈر 15 گرلز" "کالج فار انڈر 17 گرلز" 

کے جلی حروف سے خوشنما بورڈ اپنے ہاتھوں آویزاں کر دیں۔۔۔۔۔۔!

جس کی تذئین و آرائش وہ خود اپنے ہاتھوں سے جدید خطوط کے مطابق استوار کریں۔۔۔۔۔۔!


Wednesday, April 14, 2021

خُود کُشی

خُود کُشی


اکثر کہہ دیا جاتا ہے خود کشی کرنے والا انتہائی بزدل ہوتا۔۔۔۔۔۔!

جو حالات کا مقابلہ نہ کر سکا۔۔۔۔۔۔!

یہ وہ فلاں فلاں۔۔۔۔۔۔۔۔


 ‏کس نے کہہ دیا خود کشی کرنا بزدلانہ کام ہے؟؟؟


موت کو گلے لگانا آسان کام ہے؟؟؟؟


کسی سے پوچھ لیں کیا کوئی اس دنیا میں خود سے مرنا چاہتا ہے؟؟؟؟ 

کوئی بھی مرنا نہیں چاہتا۔۔۔۔۔۔


خود مرنا آسان نہیں ہوتا..........

اس کے لئے بہت بڑے دل گردے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت زیادہ ہمت، حوصلے و جرات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


موت کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر اپنی ہاتھوں سے اپنی زندگی کا چراغ گل کرنے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کبھی کسی نے زحمت فرمائی کہ خود کشی کرنے والے پہ کیا بیتی؟؟؟؟


کسی نے آج تک زحمت فرمائی کہ کوئی خود کشی کی نہج تک پہنچا کیسے؟؟؟؟


کبھی کسی نے کسی خود کشی کے پیچھے وجہ جاننے کی زحمت فرمائی کہ کیوں اس نہج تک پہنچ کر یہ قدم اٹھایا؟؟


کیوں اس نے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا چراغ گل کر دیا؟؟؟؟؟


کیا کچھ اسے سہنا پڑ رہا تھا کہ ناقابل برداشت ہو کے یہ قدم اٹھایا۔۔۔۔۔


دکھ سہنا اس کے لئے ناقابلِ برداشت ہو چکا ہو گا۔۔۔۔۔


دماغ پر کسی کی باتیں ہتھوڑوں کی مانند برستی ہوں گی۔۔۔۔۔


دماغ کی نسیں پھٹنے والی ہو گئی ہوں گی۔۔۔۔۔۔


روح تک کو چھلنی و گھائل کر دیا ہو گا۔۔۔۔۔۔


بےمعنی ہو جاتا ہے سب کچھ۔۔۔۔۔۔

سب کچھ۔۔۔۔۔


سب رنگ بے رنگ لگتے ہیں۔۔۔۔۔


قوس و قزح کے رنگ و روشنیاں و رعنائیاں و رنگینیاں سب سیاہ گھٹا ٹوپ اندھیرے کی مانند محسوس ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔


جس پر بیت رہی ہوتی وہی جانتا ہے فقط۔۔۔۔۔۔۔۔


پل پل کے مرنے سے ایک دفعہ کا مرنا آسان ہوتا۔۔۔۔۔


زندہ درگور ہونے سے ایک دفعہ مرنا آسان۔۔۔۔۔


باقی حوالے و ریفرنسز بہت دئیے جاسکتے ہیں۔

کیونکہ ہم پر وہ بیت نہیں رہی ہم اس ٹاپک پر زمین و آسان کے قلابے ملا سکتے۔۔۔۔۔۔۔


جو جس پر بیت رہی ہوتی ہے فقط وہی جانتا ہے۔۔۔۔۔۔!

جو دکھ، قرب، تکلیف، رنج و الم کی چکی میں پس رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

چکی کے پاٹوں کے درمیان گھس گھس کر ختم کو رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہی بہتر جانتا ہے کیسے پس رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور پستے و دو پاٹوں کے درمیان رگڑے جانے کی کیا تکلیف ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اور باہر منظر دیکھنے والوں کو فقط و آٹا گرتا نظر آتا۔۔۔۔۔۔

اس دانے پر کیا بیت رہی وہ محسوس تب ہو گا جب ہلکا سا اس پراسیس سے گزریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


‏جب میں نے 4-5 روٹیاں بہترین 3-4 ڈشوں کے ساتھ اڑائی ہوں۔ میں فاقہ کشی کے منظر پر بہت اچھا بھاشن جھاڑوں گا۔۔۔۔۔۔

اس کے حوالے سے ریفرینسز کوٹ کروں گا تاریخی حوالوں کا ایک انبار لگا دوں گا۔۔۔۔۔

لیکن جب میرا پیٹ و آنتیں قل ہو اللّٰہ پڑ رہی ہوں گی۔تو کل کی روٹی وسالن پر لپکوں گا پہلے۔ 

سب بھاشن چھوڑ کر۔۔۔۔۔۔


رَبُّ العِزت۔۔۔۔۔۔!

سے بس ہر وقت یہی دُعا کرتے رہنا چاہیے۔ کہ وہ پاک کریم، رحمن و الرحیم ہم سب کو ایسی صورتحال سے محفوظ فرمائیں۔۔۔۔۔۔!

آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔!

 یَا رَبِّ الْعَالَمِينَ۔۔۔۔۔۔!

Govt Employee Passport

Govt Employee Passport
سرکاری ملازم پاسپورٹ / گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ


گورنمنٹ ملازمین ہونے کے باوجود جنہوں نے پرائیویٹ پاسپورٹ بنوایا ہوا ہے وہ محکمانہ این-او-سی کے ساتھ متعلقہ پاسپورٹ آفس سے گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ بنوا لیں۔


پہلی کیٹاگری
 وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے ہی ایکسپائر ہو گیا تھا۔
وہ اس سے بری الزمہ ہوں گے۔


(دوسری کیٹاگری (اے
وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور پاسپورٹ کی ایکسپائری مدت باقی ہے۔
وہ اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔


(دوسری کیٹاگری (بی 
وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور گورنمنٹ سروس جوائننگ کے بعد ایکسپائر ہوا۔
وہ بھی اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔ 


Documents Required
1️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان) (سفید رنگ کا) = نارمل فیس
2️⃣    شناختی کارڈ کاپی - 2 عدد
3️⃣    پرانے پاسپورٹ کے پہلے 2 پیجز کی کاپی - 2 عدد
4️⃣    میمورنڈم فارم (Memorandum Form)  
🔷     اگر ہائی سکول یے تو ہائی سکول کے ہیڈ سے ڈائری و سائن اسٹیمپ کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔
ڈی-ای-او-سیکنڈری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ (ہائی سکول ہیڈ کے سائن & اسٹیمپ بھی کافی ہیں) 
🔷    اگر مڈل سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
🔷    اگر پرائمری سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
5️⃣    اپائنٹمنٹ لیٹر کاپی - 1 عدد
6️⃣    جوائننگ لیٹر کاپی - 1 عدد

نوٹ = جب آپ پاسپورٹ آفس داخل ہوں گے تو آپ کو این-او-سی کا کہیں گے۔ تو انھیں کہیں کہ ہمارا پاسپورٹ سروس جوائننگ سے پہلے کا بنا ہوا ہے لہذا ہمارا صرف میمورنڈم فارم ہی لگنا ہے۔ اور اپائنٹمنٹ لیٹر کی کاپی ساتھ لف ہے۔ (کیونکہ اس کا ایشو بنا رہے تھے)



تیسری کیٹاگری
وہ سرکاری ملازمین جنہوں نے 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ کے بعد بنوایا ہوا ہے۔
وہ اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس اور جرمانہ کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔


Documents Required
1️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان)  (سفید رنگ کا) = نارمل فیس 
2️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان)  (گلابی رنگ کا) = فائن
3️⃣    شناختی کارڈ کاپی - 2 عدد
4️⃣    پرانے پاسپورٹ کے پہلے 2 پیجز کی کاپی - 2 عدد
5️⃣    میمورنڈم فارم (Memorandum Form) 
ان کا دوسرا لگے گا۔ جس میں آخری پوائنٹ میں مینشن ہے کہ میں نے لاعلمی کی وجہ سے پرائیوٹ پاسپورٹ بنوا لیا تھا۔اب مجھے سرکاری ملازم کا پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جائے۔
6️⃣    ایپلیکشن گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ این-او-سی کے لئے  
🔷    اگر ہائی سکول یے تو ہائی سکول کے ہیڈ سے ڈائری و سائن اسٹیمپ کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔
ڈی-ای-او-سیکنڈری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ (ہائی سکول ہیڈ کے سائن & اسٹیمپ بھی کافی ہیں) 
🔷    اگر مڈل سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
🔷    اگر پرائمری سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
7️⃣    اپائنٹمنٹ لیٹر کاپی - 1 عدد
8️⃣    جوائننگ لیٹر کاپی - 1 عدد

💠    آپ کا فارم فائنل سبمٹ ہونے کے بعد آپ کے پرانے پاسپورٹ پہ وہ اسٹیمپ لگا دیں گے۔۔۔۔۔۔۔!

نوٹ 1 = اپنے تمام سرکاری ڈاکومنٹس، اپائنٹمنٹ لیٹر،  جوائننگ لیٹر، سروس لیٹر, پے سلپ وغیرہ لازمی ساتھ رکھیں کسی وقت بھی وہ طلب کر سکتے ہیں۔

نوٹ 2 
🔷    پاسپورٹ کے لئے تصویر بنوانے، فنگر پرنٹس دینے کے بعد اگلے کاؤنٹر والے کو لازمی بتائیں کہ سرکاری پاسپورٹ بنوانا ہے اور آپ کو ایک پرنٹ آؤٹ ملے گا۔ اس میں لازمی کنفرم کر لیں کہ آپ کے پروفیشن میں گورنمنٹ ایمپلائی اندارج ہو چکا ہے۔ 
🔷    اس کے بعد والے پوائنٹس میں گورنمنٹ / سیمی گورنمنٹ ملازم والے پوائنٹ میں (ہاں) مارک ہو چکا ہے۔ 
🔷    اپنے تمام کوائف، نام اسپیلنگز، باقی بائیو ڈیٹا چیک کر لیں۔ کیونکہ اگر آپ کا فارم فائنل سبمٹ ہو گیا تو آپ کو بعد میں اپنے کوائف تبدیل کروانے کے لئے نیو فیس پے کرنا ہو گی۔ 



Fresh Govt. Employee Passport
  وہ سرکاری ملازمین جو Fresh Passport بنوانا چاہتےہیں۔
وہ اوپر د ئیے گئے طریقہ کار  کے مطابق  اپنی کنسرن اتھارٹی سے NOC  لے کر سرکاری حیثیت کا پاسپورٹ Govt. Official / Officer Passport نارمل فیس کے ساتھ بنوائیں گے۔

Govt. Employee Passport Clarification

Challan Form

Saturday, April 10, 2021

Arrears Bill of Adhoc Relief Allowance 2016 - 10% For ESEs & SESEs

Arrears Bill

Adhoc Relief Allowance 2016 - 10%

For ESEs & SESEs

After Upgradation 01St Jan. 2018


ESEs = 2015 Batch & After Batches

SESEs = 2017 Batch & After Batches


Arrears Bill

Adhoc Relief Allowance 2016 - 10%

ESEs (ARTS / SCI-MATH) (BPS-14)

ان Batches کے وہ تمام قابلِ عزت ٹیچرز جو اس وقت ESEs / PSTs (BPS-14) میں ہیں۔ اور ان کا

Adhoc Relief Allowance 2016- 10% = 1,272/-

سے کم آ رہا ہے۔

سب سے پہلے چینج فارم لے کر اس پہ 

Adhoc Relief All 2016 10% = 1,272/- Rs.  

لکھ کے اپنے متعلقہ DDO سے Sign & Stamp  کروا کے Account Office اسی ماہ Diary کروا کے System میں Entry کروائیں۔ 

پھر اگلے ماہ آپ کا  Arrear Bill (بقایا کا بل) بنے گا۔ 


Arrear Bill Detail of AR-16 10% 

(Period = 01 Jan. 2018 To 30 September 2021) (45 Months)  


Due = 1,272/-

Drawn = 986/-

Diff = 286/-


Total Amount = 286 × 45 = 12,870/- Rs.



Arrears Bill

Adhoc Relief Allowance 2016 -10%

SESE (ALL-CATEGORIES) (BPS-15)

ان Batches کے وہ تمام قابلِ عزت ٹیچرز جو اس وقت ESTs / SESEs (BPS-15) میں ہیں۔ اور ان کا

Adhoc Relief Allowance 2016- 10% = 1,351/-

سے کم آ رہا ہے۔

سب سے پہلے چینج_فارم لے کر اس پہ 

Adhoc Relief All 2016 10% = 1,351/- Rs.  

لکھ کے اپنے متعلقہ DDO سے Sign & Stamp  کروا کے Account Office اسی ماہ Diary کروا کے System میں Entry کروائیں۔ 

پھر اگلے ماہ آپ کا  Arrear Bill (بقایا کا بل) بنے گا۔ 


Arrear Bill Detail of AR-16 10% 

(Period = 01 Jan. 2018 To 30 September 2021) (45 Months)  


Due = 1,351/-

Drawn = 1,272/-

Diff = 79/-


Total Bill = 79 × 39 = 3,555/- Rs.


Wednesday, April 7, 2021

SEDHR / HRMS, Online PERs

SEDHR / HRMS Update 

Online PERs


Online

PER

Tab added In SEDHR /HRMS Log In ID Page. 

جلد ہی اس کو اپ ڈیٹ کر کے پراپر فنکشنل کر دیا جائے گا۔ جس سے یہ ٹاسک و اسائنمنٹ بغیر کسی تاخیر کے وقت پر جلد مکمل ہو جایا کرے گا۔

یہ انتہائی قابلِ صد تحسین اقدام یے۔

تمام ریکارڈ آنلائن اپ ڈیٹ ہو گا۔

فیوچر میں ڈاکومنٹ فنگر ٹپس پر مہیا ہوں گے۔  

اس سے پہلے ریگولرائزیشن / اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جب بھی ڈیپارٹمنٹ پی ای آرز طلب کرتا تھا تو اتھارٹیز کے کسی اور جگہ چلے جانے کے سبب کافی زیادہ ایشوز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اس سے اب ٹیچرز کو سائن & اسٹمپ و باقی معاملات کیلئے آفسز کے چکر بھی نہیں لگانا پڑیں گے۔


Punjab Pension Gratuity Calculation New Formula 2024

Punjab New Pension Gratuity Calculation Calculator 2024 Punjab Pension Gratuity Calculation New Formula 2024 Punjab New Pension & Gr...