Search This Blog

Wednesday, April 14, 2021

Govt Employee Passport

Govt Employee Passport
سرکاری ملازم پاسپورٹ / گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ


گورنمنٹ ملازمین ہونے کے باوجود جنہوں نے پرائیویٹ پاسپورٹ بنوایا ہوا ہے وہ محکمانہ این-او-سی کے ساتھ متعلقہ پاسپورٹ آفس سے گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ بنوا لیں۔


پہلی کیٹاگری
 وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے ہی ایکسپائر ہو گیا تھا۔
وہ اس سے بری الزمہ ہوں گے۔


(دوسری کیٹاگری (اے
وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور پاسپورٹ کی ایکسپائری مدت باقی ہے۔
وہ اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔


(دوسری کیٹاگری (بی 
وہ سرکاری ملازمین جن کا 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ سے پہلے بنا ہوا تھا اور گورنمنٹ سروس جوائننگ کے بعد ایکسپائر ہوا۔
وہ بھی اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔ 


Documents Required
1️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان) (سفید رنگ کا) = نارمل فیس
2️⃣    شناختی کارڈ کاپی - 2 عدد
3️⃣    پرانے پاسپورٹ کے پہلے 2 پیجز کی کاپی - 2 عدد
4️⃣    میمورنڈم فارم (Memorandum Form)  
🔷     اگر ہائی سکول یے تو ہائی سکول کے ہیڈ سے ڈائری و سائن اسٹیمپ کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔
ڈی-ای-او-سیکنڈری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ (ہائی سکول ہیڈ کے سائن & اسٹیمپ بھی کافی ہیں) 
🔷    اگر مڈل سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
🔷    اگر پرائمری سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
5️⃣    اپائنٹمنٹ لیٹر کاپی - 1 عدد
6️⃣    جوائننگ لیٹر کاپی - 1 عدد

نوٹ = جب آپ پاسپورٹ آفس داخل ہوں گے تو آپ کو این-او-سی کا کہیں گے۔ تو انھیں کہیں کہ ہمارا پاسپورٹ سروس جوائننگ سے پہلے کا بنا ہوا ہے لہذا ہمارا صرف میمورنڈم فارم ہی لگنا ہے۔ اور اپائنٹمنٹ لیٹر کی کاپی ساتھ لف ہے۔ (کیونکہ اس کا ایشو بنا رہے تھے)



تیسری کیٹاگری
وہ سرکاری ملازمین جنہوں نے 
پرائیویٹ پاسپورٹ گورنمنٹ سروس جوائننگ کے بعد بنوایا ہوا ہے۔
وہ اپنا گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ نارمل فیس اور جرمانہ کے ساتھ لازمی ری نیو کروائیں گے۔


Documents Required
1️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان)  (سفید رنگ کا) = نارمل فیس 
2️⃣    چالان فارم (نیشنل بینک آف پاکستان)  (گلابی رنگ کا) = فائن
3️⃣    شناختی کارڈ کاپی - 2 عدد
4️⃣    پرانے پاسپورٹ کے پہلے 2 پیجز کی کاپی - 2 عدد
5️⃣    میمورنڈم فارم (Memorandum Form) 
ان کا دوسرا لگے گا۔ جس میں آخری پوائنٹ میں مینشن ہے کہ میں نے لاعلمی کی وجہ سے پرائیوٹ پاسپورٹ بنوا لیا تھا۔اب مجھے سرکاری ملازم کا پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جائے۔
6️⃣    ایپلیکشن گورنمنٹ ایمپلائی پاسپورٹ این-او-سی کے لئے  
🔷    اگر ہائی سکول یے تو ہائی سکول کے ہیڈ سے ڈائری و سائن اسٹیمپ کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔
ڈی-ای-او-سیکنڈری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او-سیکنڈری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ (ہائی سکول ہیڈ کے سائن & اسٹیمپ بھی کافی ہیں) 
🔷    اگر مڈل سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
🔷    اگر پرائمری سکول ہے تو ڈپٹی ڈی-ای-او صاحب سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کو فارورڈ کروائیں۔ 
ڈی-ای-او-ایلیمنٹری آفس سے ڈائری کروا کر ڈی-ای-او ایلیمنٹری صاحب کے سائن & اسٹیمپ کروائیں۔ 
7️⃣    اپائنٹمنٹ لیٹر کاپی - 1 عدد
8️⃣    جوائننگ لیٹر کاپی - 1 عدد

💠    آپ کا فارم فائنل سبمٹ ہونے کے بعد آپ کے پرانے پاسپورٹ پہ وہ اسٹیمپ لگا دیں گے۔۔۔۔۔۔۔!

نوٹ 1 = اپنے تمام سرکاری ڈاکومنٹس، اپائنٹمنٹ لیٹر،  جوائننگ لیٹر، سروس لیٹر, پے سلپ وغیرہ لازمی ساتھ رکھیں کسی وقت بھی وہ طلب کر سکتے ہیں۔

نوٹ 2 
🔷    پاسپورٹ کے لئے تصویر بنوانے، فنگر پرنٹس دینے کے بعد اگلے کاؤنٹر والے کو لازمی بتائیں کہ سرکاری پاسپورٹ بنوانا ہے اور آپ کو ایک پرنٹ آؤٹ ملے گا۔ اس میں لازمی کنفرم کر لیں کہ آپ کے پروفیشن میں گورنمنٹ ایمپلائی اندارج ہو چکا ہے۔ 
🔷    اس کے بعد والے پوائنٹس میں گورنمنٹ / سیمی گورنمنٹ ملازم والے پوائنٹ میں (ہاں) مارک ہو چکا ہے۔ 
🔷    اپنے تمام کوائف، نام اسپیلنگز، باقی بائیو ڈیٹا چیک کر لیں۔ کیونکہ اگر آپ کا فارم فائنل سبمٹ ہو گیا تو آپ کو بعد میں اپنے کوائف تبدیل کروانے کے لئے نیو فیس پے کرنا ہو گی۔ 



Fresh Govt. Employee Passport
  وہ سرکاری ملازمین جو Fresh Passport بنوانا چاہتےہیں۔
وہ اوپر د ئیے گئے طریقہ کار  کے مطابق  اپنی کنسرن اتھارٹی سے NOC  لے کر سرکاری حیثیت کا پاسپورٹ Govt. Official / Officer Passport نارمل فیس کے ساتھ بنوائیں گے۔

Govt. Employee Passport Clarification

Challan Form

Saturday, April 10, 2021

Arrears Bill of Adhoc Relief Allowance 2016 - 10% For ESEs & SESEs

Arrears Bill

Adhoc Relief Allowance 2016 - 10%

For ESEs & SESEs

After Upgradation 01St Jan. 2018


ESEs = 2015 Batch & After Batches

SESEs = 2017 Batch & After Batches


Arrears Bill

Adhoc Relief Allowance 2016 - 10%

ESEs (ARTS / SCI-MATH) (BPS-14)

ان Batches کے وہ تمام قابلِ عزت ٹیچرز جو اس وقت ESEs / PSTs (BPS-14) میں ہیں۔ اور ان کا

Adhoc Relief Allowance 2016- 10% = 1,272/-

سے کم آ رہا ہے۔

سب سے پہلے چینج فارم لے کر اس پہ 

Adhoc Relief All 2016 10% = 1,272/- Rs.  

لکھ کے اپنے متعلقہ DDO سے Sign & Stamp  کروا کے Account Office اسی ماہ Diary کروا کے System میں Entry کروائیں۔ 

پھر اگلے ماہ آپ کا  Arrear Bill (بقایا کا بل) بنے گا۔ 


Arrear Bill Detail of AR-16 10% 

(Period = 01 Jan. 2018 To 30 September 2021) (45 Months)  


Due = 1,272/-

Drawn = 986/-

Diff = 286/-


Total Amount = 286 × 45 = 12,870/- Rs.



Arrears Bill

Adhoc Relief Allowance 2016 -10%

SESE (ALL-CATEGORIES) (BPS-15)

ان Batches کے وہ تمام قابلِ عزت ٹیچرز جو اس وقت ESTs / SESEs (BPS-15) میں ہیں۔ اور ان کا

Adhoc Relief Allowance 2016- 10% = 1,351/-

سے کم آ رہا ہے۔

سب سے پہلے چینج_فارم لے کر اس پہ 

Adhoc Relief All 2016 10% = 1,351/- Rs.  

لکھ کے اپنے متعلقہ DDO سے Sign & Stamp  کروا کے Account Office اسی ماہ Diary کروا کے System میں Entry کروائیں۔ 

پھر اگلے ماہ آپ کا  Arrear Bill (بقایا کا بل) بنے گا۔ 


Arrear Bill Detail of AR-16 10% 

(Period = 01 Jan. 2018 To 30 September 2021) (45 Months)  


Due = 1,351/-

Drawn = 1,272/-

Diff = 79/-


Total Bill = 79 × 39 = 3,555/- Rs.


Wednesday, April 7, 2021

SEDHR / HRMS, Online PERs

SEDHR / HRMS Update 

Online PERs


Online

PER

Tab added In SEDHR /HRMS Log In ID Page. 

جلد ہی اس کو اپ ڈیٹ کر کے پراپر فنکشنل کر دیا جائے گا۔ جس سے یہ ٹاسک و اسائنمنٹ بغیر کسی تاخیر کے وقت پر جلد مکمل ہو جایا کرے گا۔

یہ انتہائی قابلِ صد تحسین اقدام یے۔

تمام ریکارڈ آنلائن اپ ڈیٹ ہو گا۔

فیوچر میں ڈاکومنٹ فنگر ٹپس پر مہیا ہوں گے۔  

اس سے پہلے ریگولرائزیشن / اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جب بھی ڈیپارٹمنٹ پی ای آرز طلب کرتا تھا تو اتھارٹیز کے کسی اور جگہ چلے جانے کے سبب کافی زیادہ ایشوز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اس سے اب ٹیچرز کو سائن & اسٹمپ و باقی معاملات کیلئے آفسز کے چکر بھی نہیں لگانا پڑیں گے۔


SEDHR / HRMS, Online Show Cause Notice

 SEDHR / HRMS Update 

Online Show Cause Notice 


Online 

Show Cause

Tab Added In SEDHR / HRMS 

اس ٹیب کو جلد ہی اپ ڈیٹ کر کے ایجوکیشن اتھارٹیز کی آئی ڈیز میں پراپر فنکشنل کر دیا جائے گا۔ 

جس سے اب شو کاز نوٹس آنلائن آیا کریں گے۔

اس میں مندرجہ زیل ٹیبز ایڈ کیے گئے ہیں۔


Show Cause


Show Cause Notice


Issue Show Cause Notice 

Tuesday, April 6, 2021

بارش، رِم جھم، ریشمی پھوار و شبنمی بوندیں

 بارش، رِم جھم، ریشمی پھوار و شبنمی بوندیں


انتہائی دلکش، دلفریب و دل کے تاروں و سُروں کو بے اختیار چھیڑتی ملگجی صُبح سے ہی آوارہ بادلوں کا پھر سے اٹھکیلیوں کا دلاویز منظر۔۔۔۔۔۔!

صبح سویرے بھیگی بھیگی بادِ صبا و بادِ نسیم و بادِ شمیم میں ابر کی آنکھ مچولی کا منظر۔۔۔۔۔۔!

ٹھنڈی مُدھر ہوا کے جھونکوں نے موسم کی رنگینی و دلفریبی کو برستی پھوار نے مزید بڑھا دیا۔۔۔۔۔۔!

برستی پھوار نے دل و دماغ کو شگفتہ و تروتازہ کر دیا۔۔۔۔۔۔!


آرٹسٹک لینڈ سکیپ کی طرح ملگجے موسم میں سر سبز و شاداب رستے و بارش کی وجہ سے نکھرے و کھلے کھلے پیڑ و پودے۔۔۔۔۔۔!

سرسوں کے کھلے پھولوں والے کھیتوں و کھلیانوں نے اس موسم کی رنگینی کو مزید بڑھا دیا۔۔۔۔۔۔!


ہوا کے دوش پہ محوِ رقصاں تن من کے تاروں و سُروں کو بے اختیار چھیڑتی برستی پھوار۔۔۔۔۔۔!

فضا میں رچی بسی مٹی کی سوندھی سوندھی مہک۔۔۔۔۔۔!

بادِ صبا و بادِ نسیم و بادِ شمیم کے مُدھر جھونکوں کے ساتھ گلاب کی بھیگی بھیگی بھینی بھینی مہک۔۔۔۔۔۔!

فضامیں جلترنگ بکھیرتی کلاسیکی موسیقی۔۔۔۔۔۔!

گرما گرم بھاپ اُڑاتے چائے ☕ کے سپ نے موسم کی دلفریبی و رنگینی میں بے پناہ اضافہ کر دیا۔۔۔۔۔۔!

دل کے تاروں کو بے اختیار چھیڑ دیا ہے۔۔۔۔۔۔!


ایسے خوبصورت، دلکش و رُومانوی موسم میں آج اہتمام سے بنائے گئے کُرکرے پکوڑوں کے ساتھ بلور ہاتھوں سے بنائی چائے☕۔۔۔۔۔۔!

‏خُوبصورت و رُومانوی سہ پہر میں آنگن میں بکھری و رچی بسی ہوئی سُوجی کی سوندھی سوندھی دلفریب مہک۔۔۔۔۔۔!

جاڑے کی ٹھٹھرتی خُنک سہ پہر میں بھی اس پری تمثال ماہ وش کی جبین پہ آویزاں ہوتے شبنمی موتی۔۔۔۔۔۔!

گل رُخ پہ ہالہ کیے سمیٹنے سے مزید بکھرنے والی محوِ رقصاں ریشمی امبر زلفیں۔۔۔۔۔۔!

‏چولہے کی سرخی مائل نیلگوں آنچ سے دہکتے شہابی گال۔۔۔۔۔۔!

حلوہ کی کی گئی فرمائش پہ دل سے بناتے ہوئے ریشمی احساس۔۔۔۔۔۔!

پری تمثال کے نکھرتے صبیح حسن میں فکر کا پرتو لیے۔۔۔۔۔۔!

جھیل سی گہری شفق کے ڈورے لئے قرمزی آنکھوں میں جلتے دئیے۔۔۔۔۔۔!

یہ مہک مزید نکھرتی ہے ہر سو بکھرتی ہے اگر دل سے کوئی چیز بنائی جائے۔۔۔۔۔۔!



رات کی بھیگتی پلکوں میں ہوا کے دوش پہ محوِ رقصاں رم جھم و برستی پھوار۔۔۔۔۔۔!

‏ہر طرف پھیلی و بکھری سیاہی میں کبھی کبھار نیلگوں امبر سے مدھم سی چمکنے والی لائٹ فضا میں ایک نیا نکھار لے آتی ہے۔۔۔۔۔۔!

ہوا کے دوش پہ محوِ رقصاں شبنمی پھوا۔۔۔۔۔۔!

‏ہوا کے دوش پر جلترنگ بکھیرتا مُدھر نغمہ۔۔۔۔۔۔!

گھر کا آنگن 🏠

ہم دونوں 😍

چائے ☕ کا مگ تھامے۔۔۔۔۔۔!

ہاتھوں میں ہاتھ لیے 😍

 چائے ☕ کے سپ لیتے۔۔۔۔۔۔!

اس کی جبین و شہابی گالوں و سحر طاری کرتی گھنیری سیاہ امبر زلفوں پہ بکھرتے موتیوں میں جگمگاتا صبیح چہرہ۔۔۔۔۔۔!

اس کی امبر زلفوں کی بھینی بھینی مہک سے نکھرتے۔۔۔۔۔۔!

خراماں خراماں سبک رو چلتے ڈھیروں ڈھیر باتیں کرتے۔۔۔۔۔۔!

Monday, April 5, 2021

Certificate For Release of Salary

 Certificate For Release of Salary

NOC For Disbursing of SALARY

 NOC For Disbursing of SALARY

EDUCATORS Regularization File, Applications / Certificates / Forms

EDUCATORS Regularization File

Applications / Certificates / Forms


Check List



Instructions For Regularization 


Verification of Appointment Letter 


Application for Regularization


Bio Data Form


Synopsis of Character Roll



One Page Service History


PER / ACR


Performance Certificate



Service Satisfactory Performance Certificate


Service Satisfactory Certificate


Service Certificate 


No Inquiry Certificate

No Demand Certificate 

No Punish Certificate 

No Audit Para Certificate 


NOC For Salary


Certificate For Release of Salary


Affidavit

نفرت کی شدت و انتہاء سے سفرِ محبت


نفرت کی شدت و انتہاء سے سفرِ محبت


نفرت۔۔۔۔۔۔!


خالصتاً ایک سچا جذبہ ہے۔۔۔۔۔۔!


بے پناہ نفرت ہوتی بھی ان سے ہے۔۔۔۔۔۔۔!


جن سے ہم بے پناہ پیار و محبت کرتے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔!

جو ہمیں جی جان سے پیارا لگتا تھا۔۔۔۔۔۔!

جو ہر لمحے ہمارے دل و دماغ میں بستا تھا۔۔۔۔۔۔!

جو ہماری دھڑکنوں و سانسوں میں بستا تھا۔۔۔۔۔۔!

جس کے بنا ہم ایک پل گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔۔۔۔!


‏انسان جس سے نفرت کرتا ہے،

سچے من سے کرتا ہے۔

بغیر کسی لگی لپٹی کے۔ 

بغیر کسی کھوٹ کے۔۔۔۔۔۔!


 انسان اس شخص کو ایک لمحے کے لئے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ 

ناقابل برداشت ہو جاتا ہے وہ شخص۔ 

اس کی شکل دیکھنا بھی ہم گوارا نہیں کرتے۔ 

اسے دیکھ کے یا اس کی باتیں سن کے یا اس کا خیال آتے ہی جھنجھلاہٹ طاری ہوجاتی ہے۔ 

بیزاری سی بھر جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔!

‏ہمارے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے۔

چنگاریاں پھوٹنے لگتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔!


دل و دماغ میں اس شخص کے لئے نفرت کا الاؤ بھڑک رہا ہوتا ہے۔ 

یہ وہ جذبہ ہے جس میں کھوٹ و ملاؤٹ نام کی کوئی گنجائش بچتی ہی نہیں۔ 

نہ ہی کسی قسم کے رحم و ہمدردی کے کسی جذبے کی گنجائش اس شخص کے لئے کسی طور بچتی۔۔۔۔۔۔!


‏یہ بھی سچ ہے۔۔۔۔۔۔! 

کہ جس شخص سے ہم بے پناہ نفرت کرتے ہوں۔ 

اگر اس سے ہمارا آمنا سامنا ہوتا ہو یا وہ آس پاس موجود ہو اور وہ بغیر کچھ کہے چپ چاپ ہماری کڑوی کسیلی و تلخ باتیں سن لیتا ہو۔

اس کی خاموشی ہمیں اور جھنجھلا دیتی ہے۔ 

ہم چاہتے ہیں کہ وہ شخص بولے، جواب دے تاکہ ہم اس پہ مزید غصہ کر سکیں۔

‏اس کی ہر بات خاموشی سے چپ چاپ سن لینے عادت ہمیں بہت برافروختہ کرتی ہے۔۔۔۔۔۔!


ایسے میں جب کبھی ہماری ہر کڑوی، کسیلی، تلخ بات سن کر خامشی سادھنے والے شخص کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے تو وہ اپنی خامشی کو توڑ کے بولتا ہے بہت بولتا ہے۔ 

اردگرد سے بےخبر بس بولے ہی چلا جاتا یے۔ 

پھر پرانے سارے حساب کتاب چکتا کرتا ہے۔ 

اور جب آنسوؤں میں اس کی آواز رندھ جاتی ہے۔

‏آنکھوں و گالوں سے بہتے آنسوؤں کی تاثیر اس وقت بہت خطرناک و پراثر ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔!


اگر اس لمحے میں اس شخص پر زرا سی نظر ٹھہر جائے۔۔۔۔۔۔! 

تو ایسے میں ان آنسوؤں کی تاثیر براہ راست ہمارے دل پر سحر طاری کرتی ہے۔۔۔۔۔۔!

یہ لمحات ہمارے دل و دماغ میں جیسے نقش ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔!

اور یہی تاثیر آہستہ آہستہ بڑھتی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔!


‏تنہائی میں یہ تاثیر اور بھی شدت اختیار کر لیتی ہے۔۔۔۔۔۔! 

تب ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے ناحق اتنا غلط کیا۔۔۔۔۔۔!


یہی احساس آہستہ آہستہ زور پکڑتا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔! 

اور ہمیں ہماری انا کے سبب اکھڑے لہجے میں ہی سہی لیکن ہمیں سوری کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔!


اس کے بعد ہمیں یہ سحر مسحور کرتا ہی چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔!


جو آہستگی سے خراماں خراماں سبک روی سے ہوتے ہوئے پیار سے محبت کی جانب محوِ سفر ہونے پر مجبور کر دیتا۔۔۔۔۔۔!


Punjab Pension Gratuity Calculation New Formula 2024

Punjab New Pension Gratuity Calculation Calculator 2024 Punjab Pension Gratuity Calculation New Formula 2024 Punjab New Pension & Gr...