Correction of CNIC of Govt. Employees
In Account office Punjab
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب
کا پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز کو مراسلہ
پنجاب کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ کی تصحیح
پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین اپنی سیلری سلپس چیک کر لیں۔
آپ کی سیلری سلپ میں شناختی کارڈ نمبر درست ہے۔
کیونکہ اس وجہ سے کچھ ایشوز آ رہے ہیں۔
مراسلے میں درج ذیل کچھ پوائنٹس دئیے گئے ہیں۔
وہ بھی چیک کر لیں۔
آیا کہ وہ فرینج بینفٹس لے تو نہیں رہے۔
اگر لے رہے ہیں تو جلدی سے اس کی درستی کروا لیں۔
اس سلسلے میں کہا جاتا ہے کہ اس دفتر کی بار بار ہدایات کے باوجود آپ کے HR ڈیٹا میں درج ذیل مسائل سے متعلق تضادات موجود ہیں:
(1) CNIC نمبروں کے ساتھ صنفی مماثلت نہیں ہے۔
(2) غلط CNIC نمبر اور عہدہ۔
(3) کنٹریکٹ ملازمین کی آخری تاریخ غائب ہے۔
(4) ڈپلیکیٹ بینک اکاؤنٹس۔
(5) بنیادی تنخواہوں سے 5% ہاؤس رینٹ کی عدم کٹوتی۔
(6) OSD پوسٹوں پر کنوینس الاؤنس کی ادائیگی۔
(7) کنٹریکٹ ملازمین پرسنل الاؤنس Draw کر رہے
(8) SSB کی مستقل ملازمین کو ادائیگی۔
(9) ملازمین کی تاریخ پیدائش میں بار بار تبدیلیاں۔
آپ کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ مندرجہ بالا تضادات کے حوالے سے SAP سسٹم میں ضروری تصحیح / اپ ڈیٹ کریں اور بغیر کسی تاخیر کے اس دفتر کو آگاہ کریں۔